یوم آزادی تیاریوں حوالے سے ڈی سی ایبٹ آباد کی زیرصدارت اجلاس
ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت پاکستان کے یوم آزادی کوجوش وجذبے اورتزک واحتشام کے ساتھ منانے اور اس سے متعلق کی جانے والی تیاریوں کے حوالے سے ضلعی افسران کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ٹی ایم اے،واسا،ڈی اومیل، ڈی،او فی میل اوردیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے حوالے سے محکمہ تعلیم اور ٹی ایم اوزکو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر سکولوں میں جشن آزادی کو جوش و خروش سے منایا جائے اورایسی تقریب منعقد کی جائیں جن سے طلباء میں یوم آزادی سے متعلق جوش وخروش پیدا ہواوروہملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار اداکرسکیں۔