خواتین سے پرس چھین کر بھاگنے والے چھوٹے بچوں کا گروہ پکڑلیاگیا
حویلیاں (نمائندہ شمال)ایس۔ایچ۔او حویلیاں آصف خان نے حویلیاں مارکیٹ میں خواتین سے پرس چھین کر بھاگنے والے چھوٹے بچوں کے گروہ کو پکڑ کر چھینے گئے پرس برآمد کر لیے حویلیاں شہر کے اندر گزشتہ چند روز سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین سے پرس و دیگر سامان چھین کر فرار ہونے والے ان چھوٹے بچوں کو پکڑ لیا ایس۔ایچ۔ او آصف خان نے کہا کی ان چھوٹے بچوں کے گروہ کے پیچھے کچھ پیشہ ورانہ افراد ہیں جو ان بچوں کو ٹریننگ دینے کے بعد مارکیٹ میں ان سے ایسی وارداتیں کروا رہے ہوتے ہیں ان بچوں کے ذریعے ہم اس گروہ کے بڑے جو لوگ ہیں ان تک رسائی حاصل کریں گے انھوں نے تاجروں اورخریداری کے لیے انے والے خواتین اورمردحضرات سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے سامان اور جیب کی حفاظت رکھیں اور ایسے لوگوں پر کڑی نظر رکھیں