حاجی اکرم تنولی کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

0

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)جدہ میں مقیم ہزارہ سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی اکرم تنولی کی جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات۔جدہ میں مقیم ہزارہ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز تاجر معروف سماجی شخصیت کء سابقہ صوبائی وزیر حاجی ابرار تنولی کے ہمراہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن اور ان کے فرزند سمیت جمعت کے ذمہ دران کے ساتھ ملاقات،ملاقات میں حاجی اکرم تنولی نے اوورسیز کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو ملکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے اس وقت حق سچ کی آواز اگر پاکستان میں کوئی ہے تو وہ واحد مولانا فضل الرحمان ہیں جو ہر غریب کی آواز ہیں اور اپنے ملک کے ساتھ مخلص لیڈر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز اور ہزارہ کی عوام مولانا کی ہر کال پر لبیک کریں گے ملکی حالات میں بہتری کے لئے جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کے اوورسیز ہمارا سرمایہ ہیں ہماری حکومت اوورسیز کو خصوصی مراعات دے اور اگر ان کے کوئی مسائل ہیں تو ان کو فوری حل کیا جانا چاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.