کنیر پل،نیلم پوائنٹ پر ٹرک کی بریک فیل، 4سیاح زد میں آ کر جاں بحق
ایبٹ آباد (وقاص باکسرسے) کنیر پل المعروف نیلم پوائنٹ نزد کوھالہ پر ٹرک کی بریک فیل ھونے سے 4 سیاح موقع پر جان بحق نعشیں نکال کرہپبتال منتقل کردی گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدقسمت خاندان کوہ مری سے سیر وسیاحت کے لیے سوزوکی گاڑی میں اس مقام پر آیا اورگاڑی سے اترنے کے دوران ہی ٹرک ان پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں چارافراد موقع پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو نکال کرہسپتال منتقل کردیا بعد ازاں نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں پولیس چوکی کوہالہ کے اہلکاروں نے موقع پر امدادی کارروائیوں کے بعد زخمیوں اورجنوبی پنجاب کے سیاحوں کو ریسکیو 1122 کوہ مری کے ذریعے روانہ کیا۔