مانسہرہ، اسلحہ کی نوک پر دن دیہاڑے ڈکیتی کرنیوالا ملزم عوام نے دھر لیا
مانسہرہ(کرائم رپو ر ٹر) مانسہرہ۔اسلحہ کی نوک پر دن دہاڑے واردات کرنے والے ڈکیت عوام نے پکڑ کر درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے۔دو ڈکیتوں نے بائیکا موٹر سائیکل بک کرکے ادھر ادھر چکر لگانے کے بعد گارڈن پبلک سکول ڈہانگری چوک مانسہرہ کی گلی میں لے گئے۔پستول لوڈ کرکے اسلحہ کی نوک پر دو ہزار چھن لیے۔موٹر سائیکل چھننے پر بائیکا موٹر سائیکل کے مالک نے مزاحمت کی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو دبوچ لیا،عوام بھی پہنچ گئے۔ایک ڈکیت کو اوگرہ چوکی انچارج جواد خان گرفتار کر کے لے گئے۔دوسرے ڈکیت کو ڈب کے عوام نے اسلحہ سمیت پکڑ کر تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا۔دونوں گونگے بنے ہوئے ہیں۔ایک کے شناختی کارڈ پر کوٹکے کا پتہ لکھا ہوا ہے۔مانسہرہ بھی اب کراچی بن رہا ہے دن دہاڑے اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار ہو رہی ہے