عوام کومعیاری ادویات کی فراہمی واٹسن گروپ آف کمپنیزکامشن ہے،سرداراعجاز
مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار+تحصیل جنرل رپورٹر) عوام کو سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنا ھی ڈی واٹسن گروپ آف کمپنیز کا مشن ہے جسے ہر حال میں جاری و ساری رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈی واٹسن کیمسٹ برانچ نزد فوڈ ہاٹ ہوٹل و ڈی واٹسن فارمیسی نزد کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ سردار اعجاز نے شمال کے رپورٹر محمد نعیم اور شیخ نزیر سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی واٹسن گروپ آف کمپنیز کا مقصد عوام کو سستی و معیاری ادویات فراہمی کرنا ھے سردار اعجاز نے کہا کہ انشاء اللہ ھم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع بھر کی عوام کو سستی و معیاری ادویات فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔