ٹی ایم او مانسہرہ کی زیرقیادت یوم استحصال کشمیر ریلی کاانعقاد

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) 5 اگست یوم استصحال کشمیر کے موقع پر ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر اعوان کی قیادت میں ٹی ایم اے دفتر سے گورنمنٹ ہائر سکیندڑی سکول نمبر1 تک ریلی نکالی گئی،ریلی کے دوران شرکا کے ہاتھوں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی تک جنگ رھے گی لکھا گیا تھا،جبکہ ریلی میں ضلعی انتظامیہ افسران سمیت صحافی برادری، علما کرام،تاجران کے علاوہ سکول پرنسپل اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی جبکہ ریلی سے خطاب کرتے ھوئے تحصیل میئر مانسہرہ شیخ محمد شفیع، ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر اعوان، ٹی او آر غلام مرتضے، پرنسپل گورننٹ ہائر سکینڈری سکول نمبر1بوائز نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ھے،انہوں نے کہا کہ 75 سالوں سے کشمیر مسلمانوں پر بھارت کی جانب سے ظلم کی انتہا جاری ہے،جس کی ھم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ھیں مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ھوتا ھم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے، کشمیری مسلمانوں کا خون کھبی بھی رائیگاں نہیں جائے گا انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ھوگا،دوران ریلی کشمیری نغمے بھی گائے گئے جبکہ آخر میں امت مسلمہ کی سلامتی اورکشمیر وفلسطین کی آزادی کیلئے دعا بھی کی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.