تعمیر وطن پبلک سکول و کالجز نے بورڈرز طلبہ کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا
ایبٹ آباد(چیف رپورٹر)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز نے بورڈرز طلباء کیلئے ایف ایس سی پارٹ ون میں داخلوں کا اعلان کردیا۔ذہین بورڈرز طلبا کیلئے کروڑوں روپے کے اسکالرشپس۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق تعمیر وطن کی انتظامیہ نے ایف ایس سی پارٹ ون پری میڈیکل،پری انجینئرنگ اورکمپیوٹرسائنس میں داخلوں کا اعلان کیا ہے۔میٹرک کے امتحان میں 1120سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو فی کس6لاکھ روپے،1100سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو فی کس 5لاکھ روپے سالانہ اسکالرشپ دیاجائے گا۔ 1080سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبا کوفی کس4لاکھ روپے،1040سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبا کوفی کس3لاکھ روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔1000سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو فی کس 2لاکھ روپے جبکہ 960سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو فی کس ایک لاکھ روپے اسکالرشپ دیاجائے گا۔داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیاجائے گا۔