مانسہرہ، سکولز کھلنے کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام کا سلسلہ شروع
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) نجی سکولز کھلتے ھی شہر بازار کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام کا سلسلہ بھی شروع ھوگیا، بغیر پارکنگ بعض سکول ٹریفک روانی کے دوران خلل کا باعث بن گئے، ٹرانسپورٹروں سمیت تاجربرادری کی شدید دیشواری کا سامنا، اعلی کام سے بغیر پارکنگ نجی سکولوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے شہریوں و تاجروں نے میڈیا نماندوں کو بتایا کہ ابیٹ آباد روڈ سمیت دیگر کئی روڈوں پر بغیر پارکنگ ہریا کے نجی سکولز کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درھم برھم ھو چکاہے ایک ماہ کی چھٹیاں ختم ھوتے ھی سکولز کھل کانے سے مانسہرہ شہر سمیت اردگرد کی متعدد روڈوں پر ٹریفک جام پھر سے روز کا معمول بن چکی ھے جس کی وجہ سے شہریوں تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ھے جبکہ ٹریفک جام کی وجہ سے چند مینٹوں کا سفر گھنٹوں تک پہنچ چکا ھے اس سلسلہ میں ٹراسپوٹروں شہریوں اور تاجروں اعلی حکام سے بغیر پارکنگ کے نجی سکولوں کے خلاف فوری عملی کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ھے