ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئرکی جانب سے یوم استحصال کشمیر ریلی
ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں 05 اگست2024 یوم استحصال کشمیر ڈے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں ایک منٹ کی خاموشی اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی قیادت میں 5 اگست”یوم استحصال“ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے سربراہان و سٹاف، ضلعی پولیس اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم استحصال دن کا مقصد کشمیریوں کی جہد و جہد آزادی اور بھارتی افواج کے مظالم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کر نے کی استدعا ہے -واک کے اختتام پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں دعا بھی کی گئی۔