مہانڈری، دریائے کنہار پر بننے والی جھیل میں پانی کی سطح بدستور بلند ہونے لگی

0

بالاکوٹ(سپیشل رپورٹر) سیلاب سے متاثرہ علاقے مہانڈری میں دریائے کنہار پر بننے والی جھیل میں پانی کی سطح بدستور بلند ہوتی جا رہی ہے،وادی کاغان بٹہ کنڈی مٹر کی تیار فضل کھتیوں میں خراب بڑی گاڑیوں کیلئے راستہ بند شدید بارش کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے جو آئندہ بھی کئی روز تک جاری رہے گا وادی منور میں موسلادھار بارش کی وجہ سے منور نالے میں پانی کی سطح بلند ہے اور اسی نالے کی وجہ سے دریائے کنہار کا پانی رک گیا ہے آدھے بازار نالہ بہا کر لے گیا اور رہی سہی کسر دریا نے پوری کر دی ہے بازار سمیت دریا کے قریب جو آبادی ہے وہ ڈوبنا شروع ہوگئی ہے اس سے بھی بڑاخطرہ یہ ہے جب دریا پر پڑا بند ٹوٹے گا تو اس سے بالاکوٹ شہر اورگڑھی حبیب اللہ سمیت کئی علاقے ڈوب سکتے ہیں مرکزی و صوبائی حکومت نے ابھی تک جھیل کوکھولنے کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے حکومت کی اس بے حسی کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.