گورنمنٹ مڈل سکول غازیکوٹ کے قریب کیری ڈبہ حادثہ کا شکار
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) غازیکوٹ گورنمنٹ مڈل سکول کے قریب کیری ڈبہ حادثے کا شکار، ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی، کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے مانسہرہ آنے والا کیری ڈبہ مہران محمد فرید نامی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ کے درمیان میں رکھی گئی سیفٹی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ھو گئے حادثہ کے دوران ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور ساتھ بیھٹا محمد سیال ولد مظفر بھی حسین شدید زخمی ہو گیا جن کو فوری طبعی امداد کے لیے مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا ان کا تعلق مظفرآباد سے ہے حال مانسہرہ لاری اڈا میں رہائش پذیر ہیں اس موقع پر صحافی ملک ناصر تنولی نے شمال کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا حادثہ تیز رفتاری کے دوران کیری ڈبہ بے قابو ھونے کے باعث پیش آیا