تھانہ نواں شہر کی حدود، بلال ٹاؤن گلی نمبر سات میں معصوم بچی برساتی نالہ میں بہہ کر جاں بحق

0

ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ نواں شہر کی حدود بلال ٹاؤن گلی نمبرسات کے گرگہ سے برساتی نالے میں بہہ جانے والی بچی کی نعش چھوناسے برامد رسیکیو ٹیم نے بروقت بچی کی نعش کالاپل چھونا کے مقام سے برآمد کرلی تھی جسے نواں شہر جناح ہسبتال میں پہنچایا گیالیکن بچی جانبز نہ ہوسکی اوردم توڑ گ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدود بلال ٹاون گلی نمبر سات کی رہائشی سات سالہ کلیمہ بی بی دختر رحمن سودا سلف کیلیے دکان گئی جہاں اس کاپاوں برساتی نالے میں پھسل گیااوربرساتی نالہ اسے ساتھ لے گیا واقعے کی اطلاع ملتے رسیکیوکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے بچی کی تلاش شروع کردی آخرکارکم وقت میں اہلکاروں نے بچی کو ڈھونڈ نکالا جو شدید زخمی تھی جسے جناح ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیاگیاجہاں وہ دم توڑ گئی جس کی نعش ورثا کے حوالے کردی گئی بچی کی نعش علاقے میں پہنچتے ہی کہرام برپاہوگیاوالدین صدمے سے نڈھال ہوگئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.