مانسہرہ میں آبنوشی کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے صوبائی وزیر ابنوشی پختون یار خان سے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور ان سے اپنے حلقہ نیابت مانسہرہ میں ابنوشی اور دیگر ترقیاتی سکیموں کے علاہ وہاں کے لوگوں کو پینے کے پانی اور حفظان صحت سے متعلق درپیش مختلف مسائل و مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ زاہد چن زیب نے واضح کیا کہ مانسہرہ میں بڑھتی ہوئی ابادی کے علاہ بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد و رفت کے پیش نظر ابنوشی کی ضروریات اور ترقیاتی سکیمیں ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر ابنوشی نے یقین دلایا کہ مانسہرہ میں ابنوشی کی ضروریات کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل یقینی بنائی جائے گی تاکہ مقامی لوگوں کے علاہ سیاحوں کو بھی اس ضمن میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مشیر سیاحت کے استدلال سے اِتفاق کیا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی فعال قیادت میں پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت عوام کی منتخب کردہ ایک ہردلعزیز عوامی حکومت ہے جو ہر قیمت پر عوام کی امنگوں کی تکمیل کرے گی اور تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھنے کے علاہ ہر فورم پر عوامی جذبات اور احساسات کی ترجمانی یقینی بنائے گی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے صوبائی وزیر ابنوشی پختون یار خان سے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور ان سے اپنے حلقہ نیابت مانسہرہ میں ابنوشی اور دیگر ترقیاتی سکیموں کے علاہ وہاں کے لوگوں کو پینے کے پانی اور حفظان صحت سے متعلق درپیش مختلف مسائل و مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ زاہد چن زیب نے واضح کیا کہ مانسہرہ میں بڑھتی ہوئی ابادی کے علاہ بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد و رفت کے پیش نظر ابنوشی کی ضروریات اور ترقیاتی سکیمیں ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر ابنوشی نے یقین دلایا کہ مانسہرہ میں ابنوشی کی ضروریات کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل یقینی بنائی جائے گی تاکہ مقامی لوگوں کے علاہ سیاحوں کو بھی اس ضمن میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مشیر سیاحت کے استدلال سے اِتفاق کیا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی فعال قیادت میں پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت عوام کی منتخب کردہ ایک ہردلعزیز عوامی حکومت ہے جو ہر قیمت پر عوام کی امنگوں کی تکمیل کرے گی اور تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھنے کے علاہ ہر فورم پر عوامی جذبات اور احساسات کی ترجمانی یقینی بنائے گی۔