ناراں میں پھنسے سیاحوں کیلئے قیام مفت، طعام نصف کردیا گیا
مانسہرہ(نیوزرپورٹر) ناران ہوٹل ایسوسی ایشن کا بڑا اعلان، وادی کاغان و ناران میں پھنسے تمام سیاحوں کا قیام بالکل فری، جبکہ طعام آدھے ریٹ پر، واپس جانے والوں کیلئے براستہ بابو سر ٹاپ شاہراہ ریشم روڈ بحال، تفصیلات کے مطابق ناران ہوٹل ایسوسی ایشن کی طرف سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے زرائع کے مطابق ناران میں پھنسے اور حالیہ مون سون بارشوں، سلابی ریلے سے رابطہ پل ٹوٹنے ندی نالوں میں تغیانی کے علاہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سیاحوں کا قیام بالکل فری کر دیاگیاہے جبکہ کھانے پینے کا سامان وطعام بھی آدھے ریٹ پر کر دیاہے ذرائع کے مطابق کاغان ناران کے سیاحتی علاقوں میں پھنسے سیاحوں کے اپنے اپنے اضلع وآبائی علاقوں کے جانے کیلئے براستہ بابوسر ٹاپ کے راستے شاہراہ ریشم روڈ پرٹریفک بحال ہے مگر سفر کے دوران حفاظتی تدابیر کے علاوہ احتیاط بھی لازمی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے