سانڈے سر کے برساتی نالے میں طغیانی، حفاظتی دیواریں اور اراضی بھی بہہ گئی

0

سانڈے سر (نمائندہ شمال) شدید بارش کی وجہ سے سانڈے سر کے برساتی نالے میں طغیانی حفاظتی دیواریں اور اراضی کو پانی کی تیز لہریں بہا کر لے گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شپ شدید بارش کی وجہ سے سانڈے سر کا برساتی نالا بپھر گیا جو پل کے اندر سے گزرنے کی بجائے سیلابی پانی پل کے اوپر سے ہوتا ہوا قریبی دکانوں میں سے ہوتے ہوئے نیچے نالے میں زور دار طریقے سے گرا جس کی زد میں نو تعمیر عمارت کے حفاظتی پشتے بہہ نکلے اور آگے جا کر ملکیتی اراضی کی پختہ حفاظتی دیوار بھی پانی کی تیز لہروں سے محفوظ نہیں رہ پائی۔ نالے کی ارد گرد رہائشی بستیوں نے رات بھر برسنے والی بارش کو بھانپتے ہوئے قبل از وقت اپنا حفاظتی انتظام کر لیا تھا جس کی وجہ سے اللہ کے فضل وکرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.