تھانہ بفہ کی حدود اچھڑیاں میں افغانی نوجوان قتل ورثاء نے نعش دفنا دی

0

ڈھوڈیال (کرائمز رپورٹر)تھانہ بفہ کی حدود اچھڑیاں میں حبیب نامی افغانی نوجوان کے قتل کی اطلاعات، ورثا نے نعش دفنا دی۔قتل کی کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔تھانہ بفہ پولیس نے اطلاع پر دریافت شروع کر دی ہے اور قبر کشائی کے لیے درخواست دے دی ھے ذرائع اس سلسلے میں زرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق 3 روز قبل تھانہ بفہ پولیس کو اطلاع ملی کہ اچھڑیاں کیمپ میں افغانی نوجوان حبیب ولد تاج محمد کو چچا نے قتل کر کے نعش دفنا دی گئی ہے تاہم بفہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قبر کی تصاویر حاصل کیں اور قتل کے حوالے سے دریافت شروع کر دی ہے اور قبرکشائی کے لئے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست بھی دے دی ہے تاہم قبر کشائی کے بعد ہی اصل محرکات سامنے آ سکیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.