عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کی اپیل پر قلندر آباد میں احتجاجی مظاہرہ

0

قلندرآباد (سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقادکیاگیا۔ختم نبوت یوتھ فورس قلندرآباد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ قادیانیوں کے حق میں فیصلے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں مسلمان اپنے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کے لیئے متحد و متفق ہو کر اس فیصلے کے خلاف آج اپنااحتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔مولانا شفیع الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری قیادت ہمیں حکم دے تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ہمیں پاکستان بہت پیارا ہے لیکن اسلام اور رسول نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت سے زیادہ پیارا کوئی نہیں۔مظاہرے سے خطاب کرنے والے مقررین میں مولانا شکیل تبسم،مولانا زبیر،مولانا اورنگزیب، مولانا شیر محمد، مولانا عبد القدیر، مفتی محمد اسلم اور چیئرمین مرکزی انجمن تاجران محمد سلیم اعوان اور ملک امجد کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے قادیانیوں کے حوالے سے جاری ہونے والے حالیہ متنازع فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.