زلزلہ کو 19سال گزر چکے،متاثرہ سینکڑوں سکولوں کی تعمیر نہ ہوسکی
مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)وفاق اورصوبے میں پانچ پانچ حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود 8اکتوبر2005 ء کے زلزلہ کو 19سال بیت چکے ہیں لیکن زلزلے سے متاثرہ سینکڑوں سکولوں کی تعمیرمکمل نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ان علاقوں کے لاکھوں بچوں کاتعلیمی مستقبل داؤ پرلگاہواہے ذرائع نے بتایاکہ مانسہرہ کی حالت یہ ہے کہ جبکہ مانسہرہ سمیت ہزارہ کے مختلف اضلاع کوہستان لوہر کوہستان پالس کولئی بٹگرام میں سینکڑوں سکول توچھت سے محروم ہیں لوئرکوہستان کے 76پالس کولئی کے پچاس بٹگرام کے 54اورمانسہرہ کے 17سکول چھت کے بغیر کھلے آسمان بے حسی کی تصویربنے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے وفاقی اورصوبائی دونوں حکومتوں سے مانسہرہ سمیت ہزارہ کے سینکڑوں سکولوں کی تعمیرکی طرف توجہ دینے کامطالبہ کیا