مانسہرہ، عوامی شکایات پر چھاپے، مضر صحت اشیاء ضبط کر لی گئیں

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) مانسہرہ عوامی شکایات، ڈی سی مانسہرہ کی ھدایت پر اے سی قرا ۃالعین کا مانسہرہ شہر بازار میں مختلف گوداموں پر چھاپے، غیر قانونی مضر صحت مواد گٹکا، چھالیہ، اور ماوا ضبط کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر بلال بیٹنی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ قرا ۃالعین نے مانسہرہ شہر بازار ظفر روڈ، لاڑی اڈہ وغیرہ کے مختلف گوداموں پر اچانک چھاپے مارے، جس کے دوران اے سی قراۃ العین نے مختلف دکانوں اور گوداموں میں پڑے انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے والے مضر صحت گٹکا/چھالیہ اور ماوا وغیرہ کی فروخت کے والوں کے خلاف خلاف قانونی کاروائی کرتے ھوئے تمام مضر صحت مواد ضبط کر لیاگیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.