پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

0

مانسہرہ(نیوزرپورٹر) مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ،41 آزاد ارکان کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع، درخواست جمع، سپریم کورٹ اس معاملہ پر رہنمائی کرے، درخواست میں موقف، تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلہ پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو واضع کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلئے رجسٹرار کو درخواست جمع کر دی ہے ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے12 جولائی کے فیصلے پر وضاحت کیلئے چیمبرز میں ججز کو درخواست دینے کی ہدایت کی تھی الیکشن کمیشن کی دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ41 ازاد ارکان نے پارٹی وابستگی کیلئے الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کرا دی ہیں الیکشن کمیشن کی درخواست واضع کی گیا کہ الیکشن کمیشن ریکارڈ میں بیرسٹر گوہر علی خان پی ٹی آئی کے چیئرمین نہیں ہیں جبکہ تحریک انصاف کا کوئی پارٹی انسٹرکچر نہیں الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرے گی الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی میں آزاد ارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرے گا لہذا اس معاملہ پر سپریم کورٹ رہنمائی کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.