مانسہرہ،نجی ٹی وی کا نام استعمال کرنیوالے جعلساز گروہ کا رکن گرفتار
مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر) پولیس کی بڑی کاروائی نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کا نام استعمال کرنے والے جعل ساز گروپ کے رکن کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے میڈیا بریفنگ بتایا کہ نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز مانسہرہ کے رپورٹر طاہر شہزاد تنولی کی درخواست پر جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے، ملزم کے بین الصوبائی گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاہے جاری ہیں،ملزم کے قبضہ سے نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کا جعلی لوگو اور زیر استعمال موبائل بھی برآمد کر لیا گیا ہے،گرفتار ملزم نے غیر قانونی طور پر نجی نیوز چینل اے آر وائی کا نام استعمال کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے،گرفتار ملزم کا تعلق تحصیل اوگی سے ہے اور وہ اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر بھی لکھتا تھا جبکہ اسکے پاس ڈاکٹر کی ڈگری بھی نہیں ہے۔ گروہ میں شامل خواتین اور دیگر ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گروہ میں شامل بیرون ملک مقیم ایڈمن کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام کو تنبیہہ کی ہے کہ کسی بھی رجسٹرڈ ادارے کا نام، برانڈ یا لوگو بغیر اجازت اور اتھارٹی کے استعمال کرنا جرم ہے اور ایسے دیگر افراد کے خلاف بھی جعلسازی کی کاروائی کی جاسکتی ہے۔ مذکورہ نوسر باز جعلی میڈیا گروپ میں شامل بیرون ملک مقیم افضل، ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے عادل اور شہزادی نامی خاتون سمیت اورنگزیب سکنہ چھتر مانسہرہ شامل ہیں،گروہ کے مذکورہ افراد و جعلی خاتون رپورٹر کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے. دوسری جانب مذکورہ نجی چینل اے آر وائی کے نام پر سروے رپورٹس کے نام سے لڑکے اور لڑکیوں کے مختلف اداروں اور جگہوں پر نجی چینل کی بغیر این او سی کے مبینہ ذاتی مفادات کے حصول کے لئے جاری رپورٹنگ کی بھی تفتیش جاری ہے اور جلد مزید انکشافات متوقع ہیں