کاغان، جھیل لولوسر کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق

0

مانسہرہ(سپیشل رپورٹر)وادی کاغان کے سیاحتی مقام جھیل لولو سر کے قریب سیاحوں کی پراڈو گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے جھیل کے قریب جا گری جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار ایک سیاح جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں،واقعہ کی اطلاع پر مقامی چوکی میں تعینات پولیس،سیاحوں اور مقامی رضا کاروں نے تمام افراد کو ریسکیو کرکے زیریں مقامات کی جانب منتقل کردیا،بتایا جاتا ہے کہ سیاحوں کی گاڑی پراڈو نمبریAJB 024 اسلام آباد جس میں تین افراد سوار تھے کہ جھیل لولو سر کے قریب تیز رفتاری کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی اورقلابازیاں کھاتے ہوئے جھیل کے کنارے رک گئی اور خوش قسمتی سے جھیل میں ڈوبنے سے بچ گئی،گاڑی میں سوار کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی مقامی بالی منگ کے رہائشی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس چوکی کے جوانوں،مقامی افراد اور سیاحوں نے زخمیوں کو ریسکیو کیا اور جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش بھی گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.