مانسہرہ، آئی ایم ایف کے دباؤ پرتاجر دوست سکیم مسترد،شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر کے تاجروں نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر تاجر دوست سکیم کو مسترد کر دیا ہے ٹیکس ویلویشن قبول نہیں ایف بی آر ایس آر او فوری واپس لے ورنہ ملک بھر میں تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال کرے گی آل پاکستان انجمن تاجران پہلے ہی تاجر دوست سکیم کو مسترد کر کے سخت احتجاج کرنے اور شٹر ڈاؤن کی دھمکی دے چکی ہے شمال نے گزشتہ روز مانسہرہ کے تاجر راہنماؤں حافظ اعجاز احمد، حاجی ہارون الرشید سبزی فروٹ منڈی کلگان موڑ کے بابا وقار احمد فیصل عمران کامران اتحاد کے شیخ کامران اقبال ینگ ٹریڈرز کے سعید خان تنولی سابق صدر تاجران محمد شعیب راجپوت جنید عالم اعوان راحیل خان تنولی محمد بلال تنولی حافظ مسعود احمد، سیٹھ جاوید اختر، بشیر راجپوت، شاہد مقبول، عنایت خان یوسفزئی حاجی عابد ظفر روڈ اور دیگر تاجروں نے کہا کہ کورونا کی وباء کے دوران کاروباری طور پر ملیا میٹ ہونے والے تاجر ابھی تک کاروباری طور پر مندی کا شکار ہیں جبکہ ڈالر کے 350 روپے پر جانے اور پھر یکدم 279 پر آنے ہول سیلر اور پرچون فروش دونوں متاثر ہوئے دکانوں کے کرائے مہنگی بجلی کی وجہ سے کاروباری طبقہ تباہ حال ہے ایسے حالات میں تاجروں ایک روپیہ ٹیکس برداشت نہیں کر سکے بلکہ احتجاج کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.