مانسہرہ،جرائم پیشہ عناصر سے رابطے، اے ایس آئی معطل، لائن حاضر

0

پھلڑہ (نمائندہ شمال)محکمہ پولیس ضلع مانسہرہ میں سزا و جزا کا عمل جاری،جرائم پیشہ عناصروں کے ساتھ روابط پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ایک اور اے ایس آئی رینک کے آفیسر کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔عوامی شکایات پر انھوں نے تھانہ سٹی میں تعینات اے ایس آئی شاہد داؤد کو معطل کردیا،پولیس ملازم کو چارج شیٹ کرکے 7 دنوں کے اندر اندر اپنا تحریری جواب جمع کرانے کی ہداہت کر دی معاملے کی شفاف انکوائری کے لیئے ڈی پی اومانسہرہ نے ایس پی رینک کے آفیسر کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔ایس پی اوگی معطل اے ایس آئی کی مکمل انکوائری کریں گے۔انکوائری کے بعد پولیس ملازم کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ڈی پی اومانسہرہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محکمہ پولیس کا کوئی آفیسر یا جوان جرائم پیشہ عناصروں کے ساتھ روابط رکھنے میں ملوث پایاگیاتو ان کے خلاف اسی طرح سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔محکمہ کے لیئے بے عزتی کا باعث بننے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف آئندہ بھی سخت سے سخت محکمانہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور انھیں محکمہ سے نکال باہر پھینک دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.