بٹگرام،درختوں کی غیرقانونی کٹائی،3اہلکاروں کو معطل کردیا گیا

0

کھلابازار(نمائندہ شمال) ضلع بٹگرام میں درختوں کی کٹائی کی ویڈیو وائرل ہونے پر صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے الائی فارسٹ سب ڈویژن بٹگرام میں درختوں کی کٹائی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر محکمہ جنگلات کے 3 اہلکاروں کو نوکری سے معطل کردیا جبکہ کٹائی کرنے والے پر ایف آئی درج کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔8 رکنی کمیٹی نے فوری طور پر تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اقدامات اٹھائے اور رپورٹ صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی کو پیش کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے جمشید برکی کے فیس بک آئی ڈی پر درختوں کی کٹائی سے متعلق وائرل ویڈیو پر ایکشن لیا تھا۔ اور دو دنوں میں انکوائری اور ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے تھے اس ہدایات کے روشنی میں 8 رکنی کمیٹی نے باقاعدہ طور پر ایکشن لے لیا اور صوبائی وزیر کو رپورٹ پیش کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.