The news is by your side.

ناراں،مختلف مقامات پر پگھلنے والے گلیشیئرز کو توڑنا شروع کردیا گیا

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف مقامات پر پگھلنے والے گلیشیئرز کو توڑنا شروع کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر امین الحسن نے بلڈنگ انسپکٹر فیضان خان کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے وادی ناران میں چٹہ کھٹہ جھیل سیف الملوک روڈ سمیٹ دیگر مقامات پر پگھلتے ہوئے گلیشئرز جو آنے والے ہزاروں سیاحوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں،کے ڈی اے کے ٹیکنیکل سٹاف نے بھاری مشینری سے انھیں ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔انتظامیہ نے سیاحوں سے التماس کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے پیش نظر آن پگھلتے ہوئے گلیشئرز پر فوٹوگرافی سے گریز کریں اور سلائیڈنگ والے خطرناک راستوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.