مانسہرہ کے عوام آج بھی صاف پانی و دیگر سہولیات سے محروم ہیں،حبیب الرحمن تنولی
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) منتخب ممبران اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کے باوجود مانسرہ کے شہری عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی اور قبرستان جیسی سولیات سے آج بھی مرحوم ہیں، روزنامہ شمال نے ملک بھر میں ہزارہ کے عوام کی بھرپور ترجمانی کی، لوگوں کے مسائل کو اجاگر کیا مظلوموں کا سہارا بنا اور عوامی حقوق کے لئے آواز بلند رکھی، صوبہ ہزارہ کاز کے لیے دن رات جدوجہد جاری رکھی، انشاء اللہ صوبہ ہزارہ بنے گا تو لوگوں کے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے، ان حالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمن تنولی، ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ شمال محمد حنیف اعوان، حاجی نور محمد صدر انجمن تاجران بالاکوٹ،ملک زاہد خالد پرنسیپل فاطم الزہرہ کالج،محمد اقبال سینٹری انسپکٹر ٹی ایم اے مانسہرہ، اشتیاق خان تنولی صدر ایم یو جے مانسہرہ اور دیگر نے مانسرہ یونین آف جنرنلسٹ کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس نے کارکردگی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم یو جے 40 سال مکمل ھونے پر صدر یونین آف جنرنلسٹ احسن کاردگری ایوارڈ تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی حبیب الرحمان تنولی سابق صوبائی وزیر، روز نامہ شمال کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر محمد حنیف اعوان سمیت ہر مکاتب رفکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایوارڈ دیئے گئے