جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنامسلم لیگ ن اور مرتضیٰ جاوید کا شیوہ ہے

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)مرتضی عباسی گریوٹی سکیم کا ایک ارب 30 کروڑ مرکز سے دلوا دیں اورافتتاح خود کر لیں،جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا مسلم لیگ اور مرتضی عباسی کا شیوہ ہے،گریوٹی واٹر سپلائی سکیم کورین اورصوبائی حکومت کا منصوبہ ہے مرکز کاکوئی کردار نہیں،ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گریوٹی واٹر سپلائی سکیم حویلیاں جنید حفیظ،انجینئر عباس خان سے بریفنگ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر جنید حفیظ نے ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون کو گریوٹی واٹر سکیم کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیاممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گریوٹی واٹر سپلائی سکیم 4 سال قبل کورین حکومت نے خیبرپختونخواہ حکومت کو ضلع ایبٹ آباد کے لئے دی جس کو مسلم لیگی رہنما مرتضی جاوید عباسی نے 27ماہ تک تعطل کا شکار بنائے رکھا جو کہ تحصیل حویلیاں کے عوام کے ساتھ کھلی زیادتی تھی افتخار خان جدون نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور مرتضی عباسی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں مرتضی عباسی کو چیلنج کرتا ہوں گریوٹی واٹر سپلائی سکیم کا ایک ارب 30 کروڑ مرکزی حکومت سے دلوا دے تو افتتاح بھی خود کر لے افتخار خان نے کہا کہ یہ سکیم خالص صوبائی حکومت اور کورین گورنمنٹ کی ہے جس میں مرکز کا ایک پیسہ بھی شامل نہیں پھر بھی مسلم لیگی رہنما کو شرم نہیں آتی اس پر جھوٹ بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سکیم تحصیل حویلیاں کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہوگا جس سے عوام کو صاف پانی کی فراہمی سمیت سڑکوں کانیا جال بھی مل جائے گاجس سے ہمارے بہت سے دیہاتوں کا رابطہ ممکن ہوگا اور سکیم کا افتتاح بھی بہت جلد وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈاپور خود کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.