غیر معیاری و مہنگے داموں دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی

0

مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار+تحصيل جنرل رپورٹر)شمال کی خبر پر محکمہ فوڈ کا ایکشن پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان کی غیر معیاری و مہنگے داموں دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی گرانفروش و ملاوٹ کرنے والے کسی رعايت کے مستحق نہیں شوکت سلطان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روزنامہ شمال میں شائع ہونے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوۓ اور صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طور کی جارہی کردہ خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عظمیٰ شاہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے مانسہرہ بازار کا وزٹ کیا انسپکشن کے دوران مختلف شاپس کو چیک کیا گیا خاص طور پر دودھ دہی شاپس اور بیکریوں کا معائنہ کیا گیا اور قانون کے مطابق جرمانے و وارننگ جاری کی گئیں تمام دوکانداران کو فوڈ قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیاء کرنے کی ہدایات دی گئی اس موقع پر شوکت سلطان نے میڈیاء کو بتایا کہ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام سیکٹری فوڈ ظریف المعانی،ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر فوڈ زائد عثمان کاکاخیل کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے فوڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کی احکات جاری کئے گئے ہیں جن احکامات پر عملدآمد کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمی شاہ کی زیر نگرانی سخت سے سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.