عیدالا ضحی پر غریبوں کیلئے قربانی کرنا انتہائی مشکل
عید الاضحی میں ایک دن باقی، مال مویشی منڈوں مہں رش بڑھ گیا، قربانی کیلئے خریدار نہ ھونے کے برابر،قربانی کی جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، مانسہرہ شہر سمیت گردوونواح جگہ جگہ قربانی کے جانور دیکھنے لگے ھیں، اکثریتی غریب طبقہ اپنے بچوں کو صرف قربانی کے جانور دیکھا کر بچوں کے دل بھلانے لگے، کیونکہ عیدالا ضحی پر غریبوں کیلئے قربانی کرنا انتہائی مشکل پڑھ گیا ھے، جبکہ جہاں عید الا ضحی میں ایک دن باقی ھے وہی قربانی کے جانوروں کی قیمیتں بھی مال مویشینڈیوں میں غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ھیں، جسکی بنیادی وجہ اس وقت مال مویشی منڈیوں میں چھوٹے سے چھوٹے قربانی کے جانور کی قیمت جن میں بکری 40 ھزار سے 90 ھزار تک، دمبہ کی قیمت 45 ھزار سے 1 لاکھ سے اوپر بتائی جاری ھے اس کے علاوہ ایک چھوٹے بچڑے کی قیمت 2 لاکھ سے اوپر ھے اور قربانی کے بیل، کٹا و دیگر بڑے جانوروں کی قیمتیں تین لاکھ ساڑے چار لاکھ تک بتائی جاری ھے جس کی وجہ سے ایک عام غریب طبقہ نہ صرف سنت ابراھمی سے محروم ھوچکا ھے بلکہ بکر عید پر قربانی بھی اس کے لیئے ایک خواب بن کر رھے گیا ھے کیونکہ جہاں 17 جون کو عیدالاضحی منائی جاری ھے وہی 22 جون کو غریب عوام کو گیس بجلی بل سمیت بچوں کے اخراجات کی فکر ستانے لگی ھے جسکی وجہ سے غریبوں کی عید کا مزہ پھیکا پڑھ گیا ھے
