قیمتی سامان برآمد-ملزمان گرفتار` پابندسلاسل
ڈی ایس پی سرکل سٹی صداقت نثارنے تھانہ سٹی میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈھیری گاﺅں کی مساجدسے بیٹریاں،یوپی ایس ،پانی کی بورمشین ،2عددسرقہ شہ موٹرسائیکل ،8عددپنکھے ،مسجدکے چندہ بکس سے چوری کیے گئے 35ہزارنقدی،پستول اوردیگرقیمتی سامان برآمدکرکے 3ملزمان کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیاجبکہ ایک ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاڈی ایس پی صداقت نثارنے کہاہے کہ ان چورملزمان میں سے محمدزبیرولدجہاندادسکنہ مکھن کالونی ،نویدولدگلزارسکنہ سرائے صالح اورواجدحسین ولدچن زیب سکنہ ڈھیری سکندرپورکوگرفتارکرکے تینوں ملزمان کوانٹیروگیٹ کیاملزمان نے کہاکہ ہم نے مل کرمساجدسمیت دیگرجگہوں سے چوریاں کرکے سامان مختلف جگہوں پرفروخت کرتے ہیں پولیس نے ملزم محمدزبیرکے گھرسے اسکی نشاندہی پرچھاپہ زنی کرکے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جس میں 6عددبڑی بیٹریاں آٹھ عددسیلنگ فین ایک عددقیمتی یوپی ایس ،بورمشین مسجدمیں موجودچندہ بکس 35ہزارروپے نقدی کے علاوہ ایک عددموٹرسائیکل دربنداڈہ سے سرقہ شدہ اوردوسراچوری شدہ سرائے صالح سے موٹرسائیکل برآمدکیاڈی ایس پی نے مزیدبتایاکہ دوروزقبل دوملزمان نے تھانہ سرائے صالح کی حدودسے موٹرسائیکل سرقہ کرکے لے جارہے تھے کہ چھپرروڈپرپولیس نے ناکہ بندی کررکھی تھی ملزمان نے پولیس پارٹی کودیکھتے ہی اندھادھندفائرنگ شروع کردی جسکے نتیجہ میں پولیس وین میں گولیاں لگیں جبکہ پولیس اہلکاربال بال بچ گئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے انکااپناساتھی شدیدزخمی ہوگیاجکہ دوسراملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تین ملزمان کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا
