انجمن تاجران مانسہرہ انتخابات کی تیاریاں شروع،اہم مشاورتی اجلاس طلب

0

مانسہرہ (تحصیل نیوز رپورٹر) انجمن تاجران مانسہرہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، صدر انجمن تاجران و دیگر کابینہ کی طرف سے انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران مانسہرہ کے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس حوالے سے صدر انجمن تاجران مانسہرہ حاجی ہارون الرشید اور دیگر کابینہ کی طرف سے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اجلاس 9جون بروز اتوار کہو والی زیارت کے مقام پر انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی دفتر میں شام بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس میں جملہ تاجران سمیت انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس اہم مشاورتی اجلاس میں آمدہ تاجران کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.