50لاکھ سے زائد مالیت کی کیبل چوری کرنیوالا 9رکنی گروہ گرفتار

0

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ایس ایچ او نواں شہر اصغرخان نے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیتی کیبل چوری کرنے والے 09 رکنی چور گروہ کو مسروقہ کیبل، وقوعہ میں استعمال ہونی والی گاڑی شہ زور، ٹریکٹر،موٹر کار اورتار کاٹنے والے جدید آلات سمیت گرفتارکرلیا،ملزمان ارشد ولد شیر افضل سکنہ ہریپور، مقبول ولد سلمان سکنہ اسلام آباد، زاہد ولد سلیم داد سکنہ مردان، عمران ولد سعید سکنہ مانسہرہ، ثنائاللہ ولد جمعہ سکنہ مردان، زبیر ولد پیر محمد سکنہ مردان، سفیر ولد سرور سکنہ مانسہرہ, وقاص ولد الطاف سکنہ اسلام آباد اور اخلاق ولد ظاہر سکنہ مردان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے پچاس سے پچپن لاکھ روپے مالیتی مسروقہ کیبل برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نواں شہر میں زیر دفعات 379/427 پی پی سی 25B، ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.