ڈی سی آصف علی خان کا محکمہ زراعت آفس بٹگرام کا دورہ

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے محکمہ زراعت کے دفترکادورہ کرتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی،سٹاف کی حاضری اورزمینداروں کو درپیش مسائل پرتفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے زرعی سہولیات اورزمینداروں کے لئے دی جانے والی خدمات کابغورجائزہ لیااور فوری بہتری کے لئے اقدامات کی ہدایات دیں۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایاجائے تاکہ زمینداروں کو بلاتعطل خدمات فراہم کی جاسکیں۔مزید براں، بیج، کھاد اوردیگر زرعی سامان کے گوداموں کامعائنہ بھی کیاگیاتاکہ یقین دہانی کی جاسکے کہ تمام ضروری سہولیات دستیاب ہیں اورزمینداروں کوکسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ زمینداروں کوجدید زرعی تکنیکوں اورضروری معاونت کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ علاقائی سطح پرزرعی پیداوار میں بہتری آئے۔ان کاکہناتھا کہ محکمہ زراعت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.