اولڈ کاغانین کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کی فہرست حتمی مراحل میں داخل

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد کے سابق طلبہ پرمشتمل تنظیم اولڈ کاغانین کی مرکزی گورننگ باڈی کااجلاس، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کی فہرست حتمی مراحل میں پہنچ گئی۔ مالیاتی امور کے ساتھ ساتھ تنظیم کے مختلف شہروں اورممالک میں سابق طلبہ پرمشتمل چیپٹرز قیام کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔گزشتہ روز اولڈ کاغانین کے صدر ونگ کمانڈر (ر)ایاز خان جدون کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں نائب صدرنذیر اعوان،جنرل سیکرٹری کرنل(ر)انجم شاہ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر شیردل اور پریس سیکرٹری مدنی اعجاز نے شرکت کی۔ جبکہ کالج پرنسپل ڈاکٹر آفتاب احمد اور جائنٹ سیکرٹری شرافت خان جدون پشاور میں سرکاری مصروفیات کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔اس موقع پر سابق اجلا س کے دوران سامنے آنے والی تجاویز اورفیصلوں کی روشنی میں اٹھائے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیاگیااورایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے ناموں کے لیے 14مرد اور 5خواتین کے ناموں پر اتفاق کیاگیا۔ جبکہ چند مزید ناموں کے لیے بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں کالج میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کے لیے انڈومنٹ فنڈ کی مقدار بڑھانے کی تجاویز بھی زیر غورآئیں اورطے پایا کہ اس شعبہ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرکے سینئر ممبر چن زیب خان جدون کونگران مقررکیاجائے۔یاد رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران گورنمنٹ کالج میں زیر تعلیم طلبہ کواب تک لاکھوں روپے اس مد میں مہیا کیے جاچکے ہیں۔اجلاس میں تنظیم کی جنرل باڈی، سنٹرل گورننگ باڈی اورایگزیکٹو کمیٹی کو آئینی دائرہ کارکے مطابق زیادہ سے زیادہ فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیاگیا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پرنسپل ڈاکٹر آفتاب کی مشاورت سے کالج کوآرڈینیٹر کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔تنظیم کی مرکزی گورننگ باڈی اورایگزیکٹو کمیٹی ممبران کامشترکہ اجلاس 23 نومبر کوگورنمنٹ کالج ایبٹ آباد میں منعقدہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.