مانسہرہ، قتل و اقدام قتل کا ملزم گرفتار، پانچ لاکھ سر کی قیمتی مقرر تھی
مانسہرہ (نمائندہ شمال)ساڑے 5 لاکھ ہیڈ منی کاملزم گرفتار،ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے جلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،تھانہ صدر پولیس نے 2008 سے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرورملزم کوگرفتارکرلیا، ملزم صابر ولد گلستان سکنہ چٹہ بٹہ کے سر کی قیمت گورنمنٹ آف پاکستان نے ساڑے پانچ لاکھ مقرر کی تھی۔گرفتار شدہ ملزم قتل، اقدام قتل اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھاجو بحوالہ مقدمہ علت نمبر 08 مورخہ 13۔01۔2008 جرم 302/324/353PPC، مقدمہ علت 157 مورخہ 13۔11۔2007 جرم 324/452/34PPC، مقدمہ علت 427 مورخہ 27۔11۔2008 جرم 13AO, اسی طرح مقدمہ علت 70 مورخہ 23 09 2014 جرم 13AO تھانہ صدر میں عرصہ 14/15سال سے مفرور تھاجس کو مانسہرہ پولیس نے کامیابی سے گرفتار کرلیا۔