خانپور میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق،3افراد زخمی
ہریپور(بیورو رپورٹ)ہری پور خانپور میں ٹریفک حادثہ، 1 جانبحق 3 زخمی ہری پور خانپور تھانے کے قریب گرانڈ کے سامنے گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں کار سوار 17 سالہ صائم، 13 سالہ نور عالم اور 11 سالہ تقی عباس زخمی ہوئے۔کار سوار تمام افراد کاتعلق خانپور کے علاقے درہ سے ہے جوخانپور سے درہ کی جانب جارہے تھے کہ مبینہ طور پر 75 سالہ زین خان سکنہ دارتیاں کوٹکر سے بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 75 سالہ زین خان جانبحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے 22 (خانپور)اسٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ کرتمام افراد کوابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپورمنتقل کردیا۔