مانسہرہ، صحیفہ رشد و ہدایت پروگرام کا انعقاد،25حفاظ کرام طلباء کی دستار بندی

0

مانسہرہ (اشتیاق بخآری+عاشق حسین تبسم) القرآن بیکن سکول اینڈ کالج سانڈے سر مانسہرہ سالانہ پروگرام بعنوان صحیفہ رشدو ہدایت کا انعقاد 25 حفاظ کرام طلبا کی دستار بندی ہزاروں افراد کی شرکت۔صحیفہ رشدوہدایت کانفرنس میں طلبا اساتذہ علما و مشائخ ڈاکٹرز پروفیسرزحفاظ کرام قرا حضرات کے علاوہ مہمانان خصوصی قاصی وصی الرحمان،اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق سلطان خٹک،چیف ایگزیکٹو القرآن بیکن سکولز اینڈ کالجز سسٹم سانڈے سر مانسہرہ محمد فاروق،مولانا مفتی ضیا الحق،پرنسپل(ر)سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی پروفیسر توقیر السلام،تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسابق امیدوارقومی اسمبلی سلیم عمران کے علاوہ ممبران بلدیات سیاسی ومذہبی شخصیات کاروباری شخصیات زیر تعلیم طلباوطالبات کے والدین نے شرکت کی اس موقع پر پرنسپل القرآن بیکن سکولز اینڈ کالجز سانڈے سر مانسہرہ ڈاکٹر محمد جاوید نے استقبالیہ خطبہ میں آنے والے معززین کو خوش آمدید کہااورادارہ القرآن بیکن سکولز اینڈ کالجز سانڈے سرمانسہرہ کی علمی ادبی دینی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی اورکہا جدید سائنسی علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہیں ہماراملک اسلام کے نام پر آذاد ہوا یہاں دینی شعور وآگہی بھی اتنی ہی ضروری ہے جتناسائنسی علوم ضروری ہیں اسلام اورقرآن مجید کی تعلیم ہی ہمیں ترقی کی راہوں پرگامزن کرسکتی ہے الحمد اللہ آج 25 حفاظ کرام طلبا کی دستار بندی ہو گی یہ پورے ہزارہ ڈویژن ہی نہیں بلکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک منفرد اعزازہمارے تعلیمی ادارے کے نام ہوگیاسالانہ کانفرنس صحیفہ رشدو ہدایت میں شریک مقررین نے خطاب کرتے ہوئے القرآن بیکن سکول سانڈے سر مانسہرہ کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ ادارہ ہذا ہزارہ ڈویژن خیبر پختونخوا کاایک واحد ایسا ادارہ ہے جو تیس سال سے سیکنڈری وانٹرمیڈیٹ امتحانات میں پوزیشن کے اعزاز کے دفاع میں کامیاب ہے اوریہاں عصر حاضر کے تقاضوں کے ہم آہنگ تعلیمی نظام موجود ہے اورسائنسی عصری و دینی تعلیمات اورسپورٹس سمیت تمام شعبوں میں بھرپور محنت ریکارڈ پر ہے ادارہ ہذا سے فارغ التحصیل طلبا وطالبات ملک وبیرون ملک شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام پر فائز رہتے ہوئے ملک وقوم اور والدین کانام روشن کر رہے ہیں پروگرام کے دوران علما و مشائخ مہمانان گرامی کے ہاتھوں حفاظ کرام کردستار بندی کی گئی آخرمیں تمام مہمانوں شرکاء کو پرتکلف لنچ دیاگیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.