ہزارہ یونیورسٹی شعبہ ماس کمیونیکشن کے زیراہتمام سیمینار

0

پکھل (نمائندہ شمال)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ ماس کمیونیکشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کے زیر اہتمام دو Media Ethics and Ethical Journalism کے موضوع پر دو روزہ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کامقصد صحافتی اخلاقیات کی اہمیت اور معاشرے کو اس کے فوائد کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ سیمینار سے شعبہ کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شجاعت علی خان۔اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر بنیامین خان نے ملٹی میڈیا پرزنٹیشن پیش کی۔ اسسٹنٹ پروفسر ڈاکٹر شجاعت علی خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت یک مقدس پیشہ ہے اور اس کی حرمت کا خیال رکھتے ہوئے اس کے اصولوں اور اسکے لئے مقرر کئے گئے ضابطہ اخلاق کے ساتھ سرانجام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ خبر لکھنے میں ہر اس بات کا خیال رکھا جائے جس سے کسی کی عزت نفس مجروح نہ ھو معاشرے کے کسی فرد کوکوئی نقصان نہ پہنچے۔ڈاکٹر شجاعت علی خان نے کہا کہ ہمیں ویسے تو ہر معاملے میں اخلاقیات کا خیال رکھنا چاہیے تاہم صحافت میں اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ڈاکٹر شجاعت علی خان نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں زندگی کے تمام پہلوں میں اخلاق کادرس دیا او اگر ہم ان کی سنت پہ ہی عمل کریں تو یہ معاشرہ امن کاگہوارہ بن سکتا ہے۔ڈاکٹر بنیامین نے اپنی پرزنٹیشن میں صحافتی اخلاقیات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خبر لکھتے وقت معاشرے کو اس خبر کے فوائد کو سامنے رکھتے ہوئے دوسروں کی عزت نفس، ان کا تقدس، اوران کی پرائیوسی کاخیال بھی رکھنا چاہیے۔ہمیں ایسی خبروں سے اجتناب کرناچاہیے جس سے محض کسی کی عزت نفس مجروح ہوتی ہو اور وہ خبر مصدقہ نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ اگر صحافتی اخلاقیات کو مدنظر نہ رکھا جائیگا تو ایسے معاشرے میں افراتفری فساد اور تنازعات جنم لیتے ہیں۔ یہ سیمینار دو سیشن پہ مشتمل تھا پہلے سیشن میں ہزارہ یونیورسٹی کے فکیلٹی ممبران نے شرکت کی جبکہ دوسرے سیشن میں شعبہ ماس کمیو نیکشن کے علاوہ دیگر شعبہ کے طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پرطلبا اورطالبات نے مختلف سوالات کیے۔مقررین نے ان کے تسلی بخش جوابات دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.