حویلیاں، ٹریفک حادثہ، مفتی احمد فراز جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)تھانہ حویلیاں کی حدود پینو راما ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثہ مفتی احمد فراز جاں بحق ایک شخص زخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے اوقات میں حویلیاں سے کھوکھر میرا جانے والے مفتی احمد فراز جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اوران کے ساتھ زخمی ہونے والا دوسرا سوار قاری آمین تھا پینو راماہوٹل کے قریب موٹر سائیکل اور ڈمپر میں حادثہ رونماہوا جس کے نتیجے میں مفتی احمد فراز اور قاری آمین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرحویلیاں ہاسپٹل پہنچایاگیامگرمفتی احمد فراز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیااورتھانہ حویلیاں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.