تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر کا انتخاب، ایکٹ میں ترمیم قبول نہیں کریں گے
مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)بلدیاتی نمائندوں نے تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر کے انتخاب کے قانون کوصوبائی حکومت سے بحال رکھنے کامطالبہ کردیاگزشتہ روزتحصیل کونسل ممبران اورصدر چئیرمین اتحادمحمدممتاز ملک،جنرل سیکرٹری بشارت سواتی،آصف خان،جاویدلودھی،ملک ولی محمد ناصرہ بی بی اور دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کے موقع پرمیڈیا کوبتایا کہ سابق کے پی حکومت کی طرف سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تحصیل کونسلوں میں پریذائیڈنگ آفیسر کی ممبران کونسل کے ووٹ سے چناؤ کی ترمیم بہترین قانون ہے اس سے ہاؤس ممبران اپنی مرضی سے ووٹ کے ذریعے پرپذائیڈنگ کاچناو کرہں اب جبکہ وزیراعلی کے پی کے کی طرف سے اس قانون میں چندافراد کے کہنے پرترمیم کی حامی درست فیصلہ نہیں ہے اس اقدام سے تحصیل کونسلوں میں ممبران کی حق تلفی ہوگی انھوں نے پریذائیڈنگ آفیسر قانون کوبحال رکھنے کامطالبہ کرتے ہوئے فوری طور پراسکے انتخاب منعقد کرنے کابھی اپیل کی ہے۔