اغواء ہونیوالا55سالہ شخص قتل، نعش برآمد
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایبٹ آباد تھانہ نواں شہر کی حدود تلکنڈی سے اغواء ہونیوالے 55 سالہ شخص کی نعش برآمد تھانہ نواں شہر پولیس کی بروقت کاروائی اندھے قتل میں ملوث خاتون اوراس کاساتھی گرفتارمقدمات درج زرائع کے مطابق گزشتہ روزتھانہ نواں شہر کی حدود تلکنڈی سے 55 سالہ جہانگیر خان کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ نواں شہرکوموصول ہوئی تھانہ نواں شہرکیایس ایچ اواصغر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کے زریعے اس کیس کی تفشیش شروع کی مقتول جہانگیر کی نعش کو تلکنڈی کروناڈوگہ کے قریب سے برآمد کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کیلیے تفشیش کادائرہ کاروسیع کردیاایس ایچ اونواں شہر نے بہترین حکمت عملی کے باعث مقتول کے قتل میں ملوث ملزمہ نادیہ اورابرار ولدعلی اکثر کوگرفتارکیاتودوران تفشیش اندھے قتل میں ملوث دونوں ملزمان نے اعتراف جرم قبول کرلیاپولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء اورقتل واقدام کے مقدمات درج کرکے تفشیش شروع کردی۔