ہریپور، 5سالہ بچی پر اغواء کے بعد وحشیانہ تشدد، قتل کی کوشش ناکام

0

کھلابٹ(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر کی حدود بانڈہ منیر خان،ڈھیریاں کے رہائشی انجم کی پانچ سالہ بچی زرنیشہ کونامعلوم افراد نے گھر کے پاس اٹھانے کے بعد بدترین جسمانی تشدد کانشانہ بنانے کے بعد قریبی کھتیوں میں پھینک دیا،معصوم بچی لواحقین کو تلاش کے دوران کھیتوں سے ملی،جسے گلے میں رسی ڈال کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی،زرنیشہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کیاگیاجسے بعد ازاں حالت مزید نازک ہونے پرایبٹ آباد کمپلیکس منتقل کر دیا،بچی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے،علاقہ عوام سمیت ضلع بھر کے عوام کی جانب سے انسانیت سوز واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے اور سخت سے سخت سزاکامطالبہ کیاجارہاہے،ذرائع کے مطابق بچی گزشتہ روزدن کے وقت گھر سے باہر نلکی تھی اور لاپتہ ہونے کے بعد عصر کے وقت قریبی کھیتوں سے ادھ موئی اور شدید زخمی ملی تھی،جس کے گلے میں پھندہ لگاہواتھا،پولیس کی جانب سے مقدمے کااندراج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سفاک ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔اصل حقائق جلد منظر عام پر ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.