ضلع ایبٹ آباد میں انسداد پولیومہم کامیابی کیساتھ شروع
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ضلع ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 28 اکتوبر 2024 سے ہو چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، خالد اقبال نے مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ایک ایوننگ ریویو میٹنگ کی صدارت کی،اجلاس میں صحت، پولیس، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے مہم کی کارکردگی، ویکسینیشن کی موجودہ صورتحال، اور پولیو ٹیمز کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹیمز کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ڈاکٹر مشتاق تنولی (ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر)، ڈاکٹر شہزاد اقبال (ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر)، سید صہیب شاہ (ڈی ایم او آئی ایم یو)، سعید خان (ایس پی کینٹ)، محمد نزیر (ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر)، ڈاکٹر اشفاق احمد (ہیلتھ کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر ابرار حسین (ڈی پی ایم ٹی)، ڈاکٹر یاسر خان (ای پی آئی کوآرڈینیٹر) اوردیگر متعلقہ افسران و ہیلتھ سٹاف شامل تھے۔شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت یا قیمتی رائے کے لیے ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد سے فون نمبر 09929310553 پر رابطہ کریں۔