ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں، چھونہ میں کرش پلانٹ سیل

0

ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)حکومتی ہدایات اور مائننگ ایکٹ کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے ایبٹ آباد میں چھونہ کرش پلانٹ کو ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ثناء فاطمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھونہ کرش پلانٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنے کے دوران مائننگ ایکٹ اور سیفٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزیاں سامنے آنے پر فوری کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں پلانٹ کو موقع پر سیل کردیاگیاچھونہ کرش پلانٹ پر مختلف غیر قانونی سرگرمیاں اور حفاظتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ دورے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ان کی ٹیم نے پلانٹ کے اندر موجود آلات اورآپریشنزکا معائنہ کیااور ان میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی سرگرمیوں اورحفاظتی اصولوں کونظر اندازکرنے کے شواہد ملے۔ان شواہد کی روشنی میں،فوری کارروائی کرتے ہوئے پلانٹ کوسیل کردیاگیا۔انتظامیہ نے واضح کیاہے کہ مائننگ ایکٹ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی اور سماجی اثرات کے حوالے سے حکومت کی جاری کردہ ہدایات اورقوانین کی مکمل پاسداری کریں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی صنعت یا فرد جو قوانین کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ صنعتی سرگرمیاں حکومتی قوانین اورماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کے تحت چلائی جائیں، تاکہ علاقے کی خوبصورتی اورعوام کی صحت و سلامتی کو برقرار رکھاجاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.