مانسہرہ،انجمن تاجران انتخابات سے قبل دھاندلی کی تیاریاں ہورہی ہیں

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)الیکشن سے قبل دھندلی کی تیاریاں جاری ہیں الیکشن کمیشن تاجران پراعتماد نہیں رہااندرون خانہ ایک گروپ کو سپورٹ کررہے ہیں مانسہرہ کی تاجربرادری کی اکثریت کس مطالبہ ہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن کوفوری تبدیل کیاجائے تاکہ صاف شفاف تاجران الیکشن کاانعقادممکن ہوسکے ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران مانسہرہ کے انتخابات 2024 کیلئے کاروان تاجران مانسہرہ گروپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری کے امیدوارمیاں گل کاکاخیل نے گزشتہ روزمانسہرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مرکزی صدارت کے امیدوار سید شہبازحیدر شاہ نائب صدارتی امیدوارمحمد عاطف کے علاوہ کاروان تاجران گروپ کے شیخ کامران سمیت شیر کے مختلف وارڈز کے کئی دیگر تاجردوکاندار بھی موجود تھے میاں گل کاکانے کہا کہ کچھ دن پہلے بھی ہم نے ایک درخواست کے ذریعے چیئرمین الیکشن کمیشن حافظ اعجاز الرحمان کواپنے تحفظات سے آگاہ کیاتھااوران پرعدم اعتمادکااظہارکیامگر لگتا ہے کہ حافظ اعجازالرحمان نے ہمارے تحفظات اورہماری درخواست پر غورنہیں کیاجس سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ایک گروپ کو یک طرفہ طور پر سامنے لانے کیلئے نہ صرف مصروف ہیں بلکہ اسے سپورٹ بھی کر رہے ہیں انہوں کہا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کوفوری تبدیل کیاجائے تا کہ مرکزی انجمن تاجران مانسہرہ اوردیگر وارڈز کے ہونے والے انتخابات کاصاف شفاف آزادانہ منصفانہ اورغیر جانبدارانہ انعقاد ممکن ہوسکے ورنہ قبل از وقت دھندلی جا شکارتاجران الیکشن کانتیجہ مانسہرہ کے 25 ہزار تاجردوکاندارکبھی نہیں مانے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.