آرمی برن ہال کالج برائے طالبات کی سالانہ تقریب کاانقعاد

0

ایبٹ آباد (نامہ نگار)آرمی برن ہال کالج برائے طالبات کی سالانہ تقریب یوم والدین پروقار انداز میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد علی تھے۔ تقریب میں سکول طلبہ نے اردو انگریزی تقاریر، پی ٹی، کراٹے، جمناسٹک، صوفی رقص، سبق آموز و تاریخی کہانیوں پر مشتمل خاکے، نغمہ اور خیر مقدمی پروگرام پیش کیے۔جنہیں حاضرین نے بہت سراہا۔کالج پرنسپل کرنل منور خان نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ کالج طلبا وطالبات نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کالج کانام روشن کیا۔جن میں کالج کی طالبہ آمنہ شاہد نے یوتھ اسکیم میں امریکہ کادورہ کیا۔جبکہ دو طالبات نے صوبائی مقابلہ امتحان میں کامیابی سمیٹ کراپنااورادارے کاسرفخر سے بلند کیا۔کالج طالبات نے آل پاکستان مباحثوں میں بھی نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا۔مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے اپنی تقریر میں یوم والدین کی تیاری اورانعقاد پرستائش کااظہارکیاانہوں نے طالبات پرزوردیاکہ وہ مسلسل محنت اورجدوجہد سے آنے والے چیلنجوں کامقابلہ کرنے کے لیے خودکوتیارکریں۔کیونکہ آرمی برن ہال انہیں ایک بہترین قائدانہ صلاحیتوں سے مزین تعلیم وتربیت فراہم کرنے کے لے بہترین ماحول مہیاکررہاہے۔انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا کے منفی استعمال اورملک دشمن سرگرمیوں سے خود کو دور رکھنے کی نصیحت بھی کی۔ آخر میں جماعت میٹرک، اے لیول، او لیول اورایف ایس سی و بی ایس پروگرام میں بورڈ ویونیورسٹی سطح پر نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ اوراساتذہ کوسر ٹیفکیٹ،نقد انعام اوراسناد سے نوازاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.