پریس کلب بالاکوٹ کے انتخابات، شیڈول کااعلان کردیاگیا

0

بالاکوٹ(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن پریس کلب تحصیل بالاکوٹ نے پریس کلب کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیاچیف الیکشن کمشنر خرم شہزاد جہانگیری ایڈووکیٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سینئر صحافی جاوید اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پریس کلب تحصیل بالاکوٹ کے جملہ مبمران کے مشکور ہیں جہنوں نے متفقہ طور پر پریس کلب تحصیل بالاکوٹ کے الیکشن لے لئے چیف الیکش کمشنر اورسیکرٹری الیکشن کمیشن مقررکیاپریس کلب تحصیل بالاکوٹ کی ائین کہ سیکشن 14 اور 16 کے تحت حاصل شدہ اختیارات کے تحت الیکشن کاشیڈیول کا اعلان کر رہے ہیں جس کے مطابق 25 اکتوبر بروز جمعہ ممبران اپنے ادوں کے لیے کاغذات نامزدگی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائیں گے جبکہ 26 اکتوبر کوکاغذات پر اعتراضات اور جانچ پڑتال کی جائیگی 27 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی لسٹ اویزہ کی جائے گی اور 28 اکتوبر بروز سوار صبح 10 بجے سے دن دو بجے تک پولنگ ہوگی جس کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کے نتائج کا اعلان کرے گااورکامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.