پولیس کی کارروائی، اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزمان کو گرفتار

0

ہری پور(بیورورپورٹ)ڈی پی او ہری پور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی،اغوا برائے تاون کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار،مغوی برآمد۔ایس پی انوسٹی گیشن ہری پورجمیل الرحمان نے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیراوردیگر افران کے تھانہ خانپور میں پریس بریفنگ کے دوران بتلایا کہ مورخہ 17.10.2024 کومدعی اویس زاہد ولد محمد زاہد سکنہ گھمانواں حال بارہ کہو اسلام آباد نے تھانہ خانپور میں اپنے رپورٹ کی کہ وہ اپنے بھائی وقاص زاہد اورکزن مزمل احمد ولد محمد ندیم کے ہمراہ موٹرسائیکل پربراستہ خانپور اسلام آبادجارہے تھے کہ سورج گلی خطاب گل کرش پلانٹ کے پاس بوقت 9:30 بجے موٹرکار بلانمبری نے ٹکرماری جو تینوں زخمی ہوئے۔موٹرکارمیں چار اشخاس تھے جنہوں نے علاج معالجے کاکہہ کرموٹرکار میں ہری پور کی جانب لے ائے اورمزمل احمد کووجیاں پٹرول پمپ کے پاس پھینک دیااوراسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اوررقم مبلغ 30 ہزار وپے اوردیگرکاغذات بھی چھین لیے اوراسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔جبکہ اویس کوزخمی حالت میں موٹرویٹھیلیاں انٹرچینج کے پاس پھینک کرزاہد کو ساتھ لے گئے۔مدعی کی رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 856 مورخہ 17.10.2024 جرم A-324-337FV-427-15AA/34-PPC 365 مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈی پی او ہری پور نے واقع کافوری نوٹس لیااورایس پی انوسٹی گیشن ہری پورجمیل الرحمان اورڈی ایس پی خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خانپور ہارون خان،انچارج شعبہ تفتیش جاوید خان اورتفتیشی افسر عباس خان نے ہمراہ پولیس ٹیم کے مختلف زاویوں سے مقدمہ میں تفتیش کاآغازکرتے ہوئے ملزمان احمد ولد غلام صابر،احمد ولد عبدالقیوم ساکنان سعید آباد،ظہیر یونس ولد محمد یونس سکنہ محلہ سعید آباد چونگی نمبر 11،عثمان حیدر ولد حیدر زمان سکنہ بودلہ لڑی ایبٹ آباد،محمد ہمایون ولد عبدالقیوم سکنہ گھماواں،کاشف ولد غلام محمد سکنہ گھماواں حال ٹی آئی پی کو گرفتارکرکے مغوی وقاص،وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹرکار،اسلحہ،موبائل فونز بھی برآمد کرلیے دیگر 02 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔ملزمان مغوی کے قریبی رشتے دار ہیں۔ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لیے 1 کروڑ کی رقم کامطالبہ کیا تھا۔ملزمان کو پیش عدالت کیاگیاجہاں سے 10 یوم حراست پولیس منظورہوئی۔مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.